4 جاسوسوں کی رہائی کیلئے بھارتی درخواست

محمد عثمان

بھارتی ہائی کمیشن نے جاسوسی کے 4 مجرموں کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بھارت کے ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز کے ذریعے درخواست دائر کی ، اس میں کہا گیا کہ فوجی عدالت سے سزا یافتہ بھارتی قیدی برچو ، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور جیل میں قید 3 اور کراچی جیل میں موجود ایک مجرم  کو جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی سزا پوری کر چکے ہیں، قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں۔ قیدیوں کو رہا کرکے بھارت بھیجنے کا حکم دیا جائے اور ان کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں۔

ٹرینڈنگ

مینو