بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا کردی، 3 سالہ بچے کے سامنے نانا کو شہید کردیا، کم سن نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کے دوران بزرگ شہری کو گاڑی سے اتار کر شہید کردیا ، 65 برس کے بشیر احمد اپنے نواسے کے ساتھ سرینگر سے بارہ مولا جارہے تھے۔

بچہ نانا کی لاش پر روتا اور بھارتی فوجیوں کو بے بسی سے دیکھتا رہا، کم سن کی تصاویر اور ویڈیوز نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے ہیں۔

بشیر احمد کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو بچے کے سامنے شہید کیا گیا ، ظالموں کو سزائے موت دی جانی چاہئے۔
#Kashmir
Son of 60 year old civilian Bashir Ahmed said his father was brought down from vehicle and killed by CRPFOfficials says that the CRPF was targeted by militants hiding in a mosque close by. The fire came in direction of crpf and the car behind them, killing the civilian pic.twitter.com/6qcgQ2vJiV
— Salman Shah (@salmanjourno) July 1, 2020
In video – Daughter of Bashir Ahmad Khan of HMT Srinagar talking with media, who was killed in Sopore militant attack on paramilitary forces, in which Bashir Ahmad and a CRPF trooper were killed. #Kashmir #Sopore #SoporeAttack pic.twitter.com/OY31xeCyjl
— Umar Ganie (@UmarGanie1) July 1, 2020
بشیر احمد کی نماز جنازہ میں شریک ہزاروں افراد نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیا ، عوام نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور بھارتی فوج کے وادی سے انخلا کا مطالبہ کیا۔