ابکے مار: گلوان میں بھارت کی جنگی تیاریاں

بھارت کو پٹ کر بھی عقل نہ آئی اور گلوان ویلی میں پھر اشتعال انگیزی شروع کردی۔

مودی سرکار نے ابکے مار کا نعرہ لگا کر ایک بار پھر چین کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں، لداخ کے علاقے لیہہ میں فوجی اڈے پر جنگ کی تیاریاں تیز کردی گئیں۔

بھارتی جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے گلوان ویلی میں پروازوں کا آغاز کردیا اور لیہہ کے باہر جگہ جگہ چیک پوائنٹس بنادی گئیں۔

دفاعی ساز و سامان سے لدے ٹرکس وادی میں بھیجے جارہے ہیں اور عوام کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس سے پہلے ایسی فوجی سرگرمی نہیں دیکھی، ایک بھارتی افسرنے بتایا کہ اب علاقے میں بھارت کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوگئی ہے۔

15 جون کو چین اور بھارت کی جھڑپ میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جبکہ 76 زخمی ہوئے تھے۔ بیجنگ واضح کرچکا ہے کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی فوجیوں نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرکے حملہ کیا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو