بھارت: 5 اگست سے رام مندر کی تعمیر کا آغاز

بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور حکومت نے سنگ بنیاد رکھنے کیلئے 5 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا میں 161 فٹ بلند مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے باعث صرف مخصوص افراد اس تقریب میں شریک ہوں گے اور رسومات کو ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

شدت پسند ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد اور ورلڈ ہندو آرگنائزیشن نے 5 اگست کی تاریخ کو ہندوؤں کیلئے نیک قرار دیا تھا۔ 5 اگست کو ہی مودی حکومت نے آرٹیکل 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کو رام مندر بنانے اور مسلمانوں کو مسجد کیلئے 5 ایکڑ زمین متبادل کے طور پر دینے کا حکم سنایا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو