بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، شہری شہید

محمد عثمان

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو آرٹلری ، مارٹرز اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، اس دوران تلواری گاؤں میں لڑکا شہید ہوا۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارت اس سال کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی ایک ہزار 546 بار خلاف ورزی کرچکا ہے ، بھارتی فائرنگ سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو