بھارت کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، لڑکی شہید

بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور 13 سال کی لڑکی شہید ہوگئی۔

بھارتی فورسز نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے منسر گاؤں میں 13 برس کی اقرا شبیر شہید جبکہ اس کی والدہ اور 12 برس کا لڑکا زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فورسز کی نہ صرف کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی بڑھ گئی ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی نہتے شہریوں کا قتل عام جاری ہے، 10 دن میں 11 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں گرفتار کئے گئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو