طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر مل گیا

پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ، بدقسمت طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملنے کے بعد تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔

یہ وائس ریکارڈ جہاز کے ملبے تلے دبا ہوا تھا اور حادثے کے بعد سے اس کی تلاش جاری تھی۔ وائس ریکارڈر کو ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

فرانس سے آئے ایئربس کمپنی کے ماہرین حادثے  کی تحقیقات کر رہے ہیں، تیسرے روز بھی 11 رکنی ٹیم نے ماڈل کالونی میں اس مقام کا دورہ کیا جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر کو فرانس بھیج کر ڈی کوڈ کرایا جائے گا،  ان آلات کے ذریعے حادثات کی وجوہات کا تعین ہونے کا امکان ہے۔

ایئربس کمپنی کے ماہرین کی ٹیم نے اہم شواہد جمع کرلئے ہیں، یہ ٹیم متاثرہ مکانوں کا جائزہ اور ڈرون کیمرے کی مدد سے تصاویر لے چکی ہے، طیارے کا ملبہ کافی حد تک اٹھایا جاچکا ہے البتہ ماہرین نے فی الحال انجن اور لینڈنگ گیر اٹھانے سے روک رکھا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو