سرفراز احمد سے زیادتی ہوئی، انضمام

ویب ڈیسک

کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں سرفراز سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی واپس لے کر زیادتی کی گئی۔

ایک انٹرویو میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو نمبر ون بنایا اور کئی میچز جتوائے۔

سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ جب ہم کسی کو کپتان بناتے ہیں تو وہ دو تین سال غلطیوں سے سیکھتا ہے اور پھر اس کو ہٹادیا جاتا ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے کپتان کو پورا ٹائم دیا جانا چاہئے۔

سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں جیت کی امید نہیں تھی ، سرفراز احمد کی بہترین کپتانی اور مکی آرتھر کی کوچنگ کی وجہ سے ایونٹ جیتے۔

ٹرینڈنگ

مینو