اسرائیل کے ہر مخالف کی مدد کریں گے، خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حکومت سے لڑنے والے ہر ملک اور گروہ کی مدد کا اعلان کردیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یوم القدس کے موقع پر کہا کہ فلسطینیوں کی سیاسی ، فوجی اور ثقافتی جدوجہد جاری رہنی چاہئے ، فلسطینیوں کو ریفرنڈم کا حق ملنے تک جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔

ایران کے سپریم لیڈر نے بتایا کہ ظالم صیہونی حکومت ختم کرنے کا مطلب یہودیوں کو صف ہستی سے مٹانا نہیں، ایران یہودیوں کے خلاف نہیں لیکن نیتن یاہو جیسے ٹھگوں کو باہر نکالنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مسلم ، مسیحی اور یہودی مل کر مسلط کردہ صیہونی حکومت کو نکالیں۔ صیہونی حکومت نے ثابت کیا ہے وہ کسی معاہدے اور منطق پر نہیں چلتی، اسرائیلی حکومت توسیع پسندانہ عزائم رکھتی ہے اور وہ مزید علاقوں پر قبضہ کرے گی۔ فلسطینیوں کو خود فیصلہ کرنا چاہئے کہ انھیں کیسا سیاسی نظام اپنانا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو مغرب کے جرائم کا بھگتان نہیں بھگتنا چاہئے ، انھوں نے سوال کیا کہ امریکا اور مغربی ممالک آخر فلسطین میں جمہوریت سے خوفزدہ کیوں ہیں ؟

ٹرینڈنگ

مینو