داعش کا سب سے بڑا لیڈر گرفتار

عراقی فورسز نے ملک میں داعش کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی، ابوبکر البغدادی کے بعد آئی ایس آئی ایس کے دوسرے بڑے رہنما کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

عراق میڈیا پر عبدالناصر قرداش کی تصویر دکھائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اسے ابوبکر البغدادی کا جانشین بنایا جاسکتا تھا۔

عبدالناصر قرداش کو گرفتار کرنے کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عراق کے کرد علاقوں میں داعش کے  حملے بڑھ گئے ہیں۔

امریکا کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو گزشتہ سال فضائی حملہ کرکے شام میں ہلاک کیا جاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو