کیا ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے ؟ نوازشریف

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں کوئی چپ کرانے کی کوشش نہ کرے ، ان حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے۔

پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ نون لیگ نے محنت کرکے ملک کا نقشنہ بدلا، اب چاروں طرف نظر ڈالتے ہیں تو دل غمگین ہوجاتا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے ملک تباہ کردیا، لوگ پانی کے ساتھ روٹی کھاتے ہیں کیونکہ سالن کے پیسے نہیں ہوتے، غریب آٹا خریدیں یا بجلی اور گیس کے بل دیں۔ کیا ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے۔

نون لیگ کے قائد نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقابلہ عمران خان سے نہیں یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ انھیں لانے والے جواب دیں کیونکہ یہ سوغات ہمارے سروں پر مسلط کی گئی۔ ایسے شخص کو لاکر بٹھادیا گیا جو ہر بات پر سرتسلیم خم کرتا ہے، اسی لیے معیشت تباہ ہوئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے امریکا میں اربوں کے اثاثے بنائے ، بچوں کی الگ داستان ہے، انہیں عمران خان ایماندار کہتے ہیں اور استعفی مسترد کردیا، ملک میں ایمانداری اور بے ایمانی کا یہ معیار ہے، جدی پشتی امیر بے ایمان ہیں کیونکہ وہ سیاست دان ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو