خاتون سے نازیبا حرکت، بینک منیجر گرفتار

اسلام آباد میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے بینک منیجر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکٹر ایف ٹین میں نجی بینک کے کریڈٹ ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت منیجر کام کرنے والے عثمان گوہر کی خاتون سے نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، عوامی ردعمل کے بعد آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے نوٹس لیا اور پولیس نے ملزم عثمان گوہر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بینک کا عملہ عثمان کی حرکتوں سے واقف تھا اور آئے روز ایسے واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھتا تھا، ویڈیو بھی بینک ملازم نے بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو