پب جی پر پابندی ختم کرنے کا حکم

محمد عثمان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے گیم پر پابندی کے خلاف محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو پب جی گیم فوری کھولنے کا حکم دیا اور پی ٹی اے کی جانب سے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے یکم جولائی کو پب جی پر پابندی لگائی تھی،یہ فیصلہ نوجوانوں کی خودکشی اور شہریوں کی شکایات کے بعد کیا گیا تھا، اس اقدام کو پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔

گزشتہ روز پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں اعلامیے جاری کیا تھا، اس میں کہا گیا تھا کہ پب جی انتظامیہ سے گیم کے سیشنز ، استعمال کرنے والوں کی تعداد اور کمپنی کے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی گئیں لیکن پب جی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو