اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں آگ لگا کر پنجرے سے نکالنے کی کوشش کے دوران شیر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کی نااہلی نے شیرنی کے بعد اب ببر شیر کی بھی جان لے لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر کو پنجرے سے نکلنے کیلئے آگ لگائی گئی جبکہ ڈنڈون سے بھی ڈرانے کی کوشش کی جاتی رہی، اس دوران دم گھٹنے سے شیر کی حالت بگڑی اور وہ دم توڑ گیا۔
Lion burned to death at Marghazar Zoo, ISB. This video is heartbreaking, animal abuse needs to stop in Pakistan. I don’t understand this kind of rage, who is responsible for this? @ClimateChangePK @pid_gov @zartajgulwazir @cher @a_chundrigar pic.twitter.com/fSnJn7UrlX
— sarah_baps (@Bapito2012) July 30, 2020
ذرائع کے مطابق شیر کو مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیا جارہا تھا۔ اس سے پہلے بھی منتقلی کے دوران ہرن ، 3 نیل گائے اور شتر مرغ ہلاک ہوچکے ہیں۔

چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، ہائی کورٹ نے جانوروں کی منتقلی کا حکم دیا تھا البتہ انتظامیہ نے نااہلی چھپانے کیلئے جانور منتقل کرنے سے روک دیئے تھے۔