اسلام آباد: ثمرخان کو ہراساں کرنے والے کی تلاش

محمد عثمان

پاکستان کی ایوارڈ یافتہ سائکلسٹ ثمر خان کو اسلام آباد میں سائیکل چلاتے ہوئے ہراساں کیا گیا۔ ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سائیکلسٹ سے رابطہ کرلیا ہے۔

26 برس کی ثمر خان نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ سائیکل چلانا خواتین کیلئے محفوظ نہیں۔ وہ اسلام آباد میں سائیکل چلا رہی تھیں جب بائیک پر سوار شخص نے انھیں غیرمناسب طریقے سے چھوا اور فرار ہوگیا۔

ثمر خان کے مطابق انھوں نے اس شخص کا پیچھا کیا لیکن وہ سائیکل پر ہونے کے باعث اسے پکڑ نہ سکیں۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ایس پی نے ثمر خان سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو