لبنان : اسرائیلی شیلنگ ، حزب اللہ کا میزائل حملہ

اسرائیل کی لبنان میں شیلنگ اور حزب اللہ کی جوابی کارروائی کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی. اسرائیل نے ٹینکوں سمیت بھاری ہتھیار سرحد پر پہنچا دہئے ہیں جبکہ فوجیوں کی تعداد بھی بڑھادی ہے۔

حزب اللہ نے اپنے ارکان کے اسرائیلی سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی تردید کردی ہے، لبنانی ٹی وی کے مطابق صیہونی فوج نے فائرنگ کی جس کے بعد حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر میزائل حملہ کیا۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے 4 جنگجو شیبا فارم کے علاقے میں داخل ہوئے اور کارروائی پر واپس چلے گئے۔

شیبا فارم لبنان کا وہ علاقہ ہے جس پر 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے قبضہ کرلیا تھا۔

لبنان کے سرحدی علاقے قیام میں رہائش پذیر ایک شخص نے بتایا کہ انھوں نے 2 درجن دھماکوں کی آوازیں سنیں اور دھواں بلند ہوتا دیکھا۔ اسرائیل سے فائر کیا گیا شیل ایک گھر میں گرا البتہ کوئی زخمی نہیں ہوا۔

حزب اللہ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی شیلنگ سے گھروں کی تباہی برداشت نہیں کی جائے گی، گزشتہ دنوں دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملے میں شہید کئے گئے علی کمیل محسن کی شہادت کا بدلہ لیا جائے گا اور صیہونی فوج کو اپنے جرم کی سزا کا انتظار کرنا چاہئے۔

جنوبی لبنان کیلئے اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے بتایا کہ میجر جنرل اسٹی فانو فریقین سے رابطے میں ہیں اور کشیدگی کم کرانے کی کوشش جاری ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو