ایوانکا ٹرمپ کے معاون کو کورونا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جواں سال بیٹی ایوانکا ٹرمپ  کا ذاتی معاون کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ کا معاون 2 ماہ سے گھر سے ہی کام کررہا تھا جس سے یہ بات تو واضح ہے کہ ایوانکا ٹرمپ کی اپنے معاون سے اس عرصے میں براہ راست ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

امریکا کے صدر ٹرمپ کا ویلے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہے۔ خفیہ سروس سے تعلق رکھنے والا ویلے صدر ٹرمپ کو کھانا پیش کرنے کی ذمے داری پر تعینات تھا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ویلے سے اس قدر قریب نہیں رہے کہ انہیں بیماری میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہو۔

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کے  ایک درجن سے زائد اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو