وسکونسن میں فائرنگ، 2ہلاک، ویڈیو

امریکی ریاست وسکونسن میں سیاہ فام جیکب پر پولیس فائرنگ کے خلاف احتجاج میں مزید 2 افراد جان چلی گئی۔

کینوشا شہر میں پولیس فائرنگ کے بعد احتجاج کا سلسلہ تیز ہوگیا ، تیسرے روز بھی پرتشدد مظاہرے کئے گئے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، اس دوران سفید افراد فائرنگ کرتے نظر آئے، گولیاں لگنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور دونوں افراد اہلکاروں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک شخص کو سر اور دوسرے کو سینے پر گولیاں ماری گئیں جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کو بازو پر بھی گولی لگی ہے۔

پولیس نے مظاہرین کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں چلائیں جبکہ مظاہرین اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے گئے۔

پولیس نے سیاہ فام شہری جیکب پر 3 روز پہلے اس وقت فائرنگ کی تھی جب وہ اپنے 3 بچوں کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو