ترین کو بھگا کر خود احتسابی؟ نون لیگ

مسلم لیگ نے شوگر اسکینڈل میں نام آنے کے باجود جہانگیر ترین کے لندن جانے پر سوال اٹھادیئے۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات اور معاون خصوصی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ طاقتور اے ٹی ایمز کو جہاز میں بٹھا کر اور ملک سے بھگا کر خود احتسابی کا درس دیا جارہا ہے،کمیشن رپورٹ نے عمران صاحب اور بزدار صاحب کو گرفتار کرنے کی تاریخ نہیں بتائی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عمران مافیا کی چینی چوری کی تحقیقات کرے گا اس سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا۔ ملک کا مستقبل، معیشت اور روزگار داؤ پر لگانے والے خود احتسابی کا نعرہ لگا رہے ہیں ، کمیشن بنانے کا مقصد عمران اور بزدار صاحب کو بچانا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو