3 جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کراچی گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹاون کی جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کراچی میں ناصر حسین شاہ اور سہیل انور سیال کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تینوں جے آئی ٹی رپورٹ پیر کو محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

انھوں نے وفاقی وزیر علی زیدی کو چیلنج کیا کہ بتائیں رپورٹس میں کہاں آصف زرداری یا فریال تالپور کا نام لکھا ہے، علی زیدی نے اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس جو دستاویزات ہیں وہ اصلی ہیں، سندھ حکومت صرف ریکارڈ کی درستگی کیلئے دستاویزات پبلک کررہی ہے، علی زیدی قوم اور پیپلزپارٹی سے معافی مانگیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ خان صاحب نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا ، اب سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جارہا ہے، زلفی بخاری نے پی ٹی ڈی سی سے ملازمین کو نکال دیا، علی زیدی سے اپنی وزارت سنبھل نہیں رہی اور وہ پی آئی اے کو بہتر کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو