جوانی میں زیادتی ہوئی ، جے کے رولنگ

ہیری پوٹر سیریز کی مصنفہ جے کے رولنگ نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کردیئے اور ان مسائل سے پردہ اٹھایا جن پر انھوں نے اب تک بات نہیں کی تھی۔

جے کے رولنگ نے جذباتی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انھیں 20 برس کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ساتھ زیادتی کس نے کی تھی۔

54 برس کی رولنگ نے اپنے پہلے شوہر سے متعلق بھی گفتگو کی اور بتایا کہ ان کا پہلا شوہر جورج ارنٹس تشدد کرتا تھا ، وہ ابتک اپنی بیٹی جیسکا کو محفوظ رکھنے کیلئے خاموش تھیں ، 27 جیسکا ان کے پہلے شوہر جورج ارنٹس کی اولاد ہے۔

جے کے رولنگ کا کہنا ہے کہ دونوں معاملات پر ان کی خاموش شرمندگی کے باعث نہیں تھی بلکہ وہ تکلیف دہ ماضی  یاد نہیں رکھنا چاہتی تھیں۔ اب انکشاف کا مقصد ان خواتین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے جو ان مسائل سے گزری ہیں۔

رولنگ نے بتایا کہ وہ پہلی شادی سے بمشکل جان چھڑانے میں کامیاب ہوئیں۔ اگرچہ ان کے موجودہ شوہر بہترین انسان ہیں اور انھیں جو سکون ملا ہے وہ ہزاروں سال میں بھی نہیں مل سکتا تھا ، اس کے باوجود جنسی زیادتی اور تشدد کا خوف ابتک ختم نہیں ہوسکا۔

ٹرینڈنگ

مینو