بھارت کشمیر میں پابندیاں ختم کرے، بائیڈن

امریکا کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے اور بنیادی حقوق فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جابائیڈن کے پالیسی پیپر میں مختلف ممالک میں مسلمانوں پر جاری مظالم روکنے کا مطالبہ کیا گیا ، امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے، انہوں نے شہریت اور رجسٹریشن کے متنازع قوانین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جوبائیڈن نے پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی ، انھوں نے کہا کہ اوباما دور کا ہیلتھ کیئر ایکٹ ختم کرنے کی سوچ ظالمانہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وبا کے دوران  ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہم معیشت اور صحت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ ٹرمپ کو سمجھنا ہوگا کہ معیشت ٹھیک کرنے کیلئے وائرس پر قابو پانا ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو