وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کا پول کھول دیا

محمد عثمان

وزارت توانائی نے کے الیکٹرک کے دعوؤں کا پول کھول دیا، فیول کی عدم فراہمی کے باعث کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان وزارت توانائی نے بیان میں وضاحت کی کہ فیول کی عدم فراہمی کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سبب نہیں بنی، کے الیکٹرک تو خود مان چکا ہے کہ اسے 290 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک کا دعویٰ عوام سے حقائق چھپانے کے مترادف ہے۔

وزارت توانائی کے ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے بجلی تقسیم کرنے کیلئے مناسب سرمایہ کاری نہیں کی۔ اگر وفاقی حکومت زیادہ بجلی دے توبھی کے الیکٹرک کو سسٹم اپ گریڈ کرنے میں کئی برس لگ جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک سسٹم کو پیک ٹائم میں 100 سے 200 میگاواٹ کمی کا سامنا ہوتا ہے، وفاقی حکومت نے 100 میگاواٹ بجلی دینے کی پیشکش کی تھی ، 11 جولائی کے اجلاس میں طے ہوا ہے کہ وفاق کے الیکٹرک کو مزید 500 ٹن فرنس آئل دے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو