گھر کیوں توڑا، کنگنا رناوت کی ادھو ٹھاکرے کو تڑی

ویب ڈیسک

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا گھر توڑے جانے پر مہاراشٹرا کے وزیراعلی اور شیوسینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے کوتڑی لگادی۔

اداکارہ نے شیوسینا کے رہنما کو تو کرکے مخاطب کیا اور کہا کہ تجھے کیا لگتا ہے تو نے فلم مافیا کے ساتھ مل کر گھر توڑ کے مجھ سے بدلہ لیا ہے، کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا، وقت کا پہیہ ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

33 برس کی اداکارہ نے کہا کہ انھیں پتہ تو تھا کہ کشمیری پنڈتوں پر کیا گزرتی ہوگی ، آج وہ کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کرتی ہیں۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اداکارہ کا گھر غیر قانونی تبدیلیاں کرنے کے الزام میں توڑا ، اس سے پہلے ہائی کورٹ نے مکان توڑنے کی کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا۔

کنگنا نے مہاراشٹر حکومت کو فاشسٹ اور جمہوریت کی قاتل قرار دیا ہے اور ان کا موقف ہے کہ انھوں نے غیرقانونی تعمیرات نہیں کی تھیں۔

ٹرینڈنگ

مینو