کراچی: لانڈھی کی 3 فیکٹریز میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے لانڈھی پروسسنگ زون میں لگی آگ نے کروڑوں روپے کا سامان خاک کردیا۔

آگ پروسسنگ زون میں گتے کی فیکٹری میں لگی اور کپڑے اور پلاسٹک کی فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا، 10 فائرٹینڈرز  ، 10 واٹر باؤزرز اور ایک اسنارکل کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی، حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ، واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ امدادی کاموں میں پاک بحریہ کے جوانوں اور رینجرز اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا گتا اور کپڑا جل گیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو