کراچی کے علاقے کورنگی میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

کورنگی 6 نمبر میں گزشتہ روز سڑک پر کھڑے 30 سالہ منیف علی کو قتل کیا گیا تھا ، منیف دکاندار تھا اور اس کی ایک ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

مقتول پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ موٹر سائیکل چلانے والے شخص نے چہرہ چھپا رکھا تھا۔ قاتل نے موٹر سائیکل سے اترتے ہی مقتول سے موبائل فون لیا اور گولیاں برسادیں۔
CCTV Footage of target killing, Happend on wednesday, Ghous Pak road Korangi No 6, Karachi.#HappeningsPK #Karachi #PakistanZindabad pic.twitter.com/P7UFnm9pDv
— HappeningsPk.com (@PkHappening) September 3, 2020
ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انھیں تلاش کر رہی ہے۔