لوڈشیڈنگ : وفاق کے الیکٹرک سے بات کریگا

لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی والوں کی آواز وزیراعظم ہاوس تک پہنچ گئی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر سمیت 3 اہم وزرا کو مسائل حل کرانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، اس دوران روشنیوں کے شہر میں اندھیروں پر بھی بات ہوئی، وزیراعظم نے بجلی کا بحران حل کرنے کیلئے کے الیکٹرک انتظامیہ سے بات چیت کی ذمے داری وفاقی وزیر اسد عمر ، معاون خصوصی شہزاد قاسم اور گورنر عمران اسماعیل کو سونپ دی۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے اور وزارت توانائی ہرممکن تعاون کرے۔

اس سے پہلے وفاقی وزیرپاور ڈویژن عمر ایوب نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ کے الیکٹرک کا معاملہ کئی برس پرانا ہے، اسے نیشنل گریڈ سے مزید بجلی درکار ہے اور اسے مزید 200 میگاواٹ بجلی دی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو