بن قاسم پلانٹ خراب، کراچی میں لوڈشیڈنگ

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ابھی ختم نہیں ہوگی، کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ میں تکنیکی خرابی کو جواز بنا کر 130 میگاواٹ بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کا پیغام سنادیا۔

گرمی سے بے حال کراچی والوں کو تنگ کرنے کیلئے کے الیکٹرک کو ایک اور جواز مل گیا، ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے ایک یونٹ میں تکنیکی خرابی ہوگئی ہے، بجلی کی جنریشن میں 130 میگاواٹ کمی کے باعث کم نقصان والے علاقوں میں عارضی لوڈ منیجمنٹ کرنی پڑرہی ہے۔ نصف لوڈمنیجمنٹ صنعتی زونز میں کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ لوڈ مینجمنٹ کی پیشگی اطلاع دی جاچکی ہے اور شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق فرنس آئل کی فراہمی کیلئے وزارت توانائی سے رابطے میں ہیں اور تکنیکی خرابی ختم ہوتے ہی عارضی لوڈ مینجمنٹ ختم کردی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو