کراچی: منڈی میں خریداری کا وقت بڑھادیا گیا

کراچی میں سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری کیلئے وقت بڑھا دیا گیا۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق عوام صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک قربانی کے جانوروں کی خریداری کرسکیں گے۔

رات 11 بجے منڈی میں داخلہ بند کردیا جائے گا البتہ مویشی منڈی میں موجود افراد خریداری کرسکیں گے۔ منڈی آنے والے تمام افراد کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

سندھ حکومت نے اس سے پہلے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کی اجازت دی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو