طیارہ حادثہ ، اینی میشن مناظر اور تحقیقات

کراچی میں طیارہ تباہ ہونے سے چند منٹ پہلے ریکارڈ کئے گئے اینی میشن مناظر سامنے آگئے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول اینی میشن مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہوا ، اس دوران پائلٹ کنٹرول ٹاور کو دوبارہ لینڈنگ کی اطلاع دیتا ہے۔

کنٹرول ٹاور سے جہاز کو 3 ہزار فٹ بلندی پر رہنے کا کہا گیا ، طیارہ گھوم کر دوبارہ ایئرپورٹ کی طرف آیا لیکن 3 ہزار کے بجائے 2 ہزار اور پھر 18 سوفٹ بلندی پر آگیا، اس پر کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو کم بلندی کی وارننگ دی۔

کچھ لمحوں بعد پائلٹ نے انجن فیل ہونے کا بتایا اور پھر مے ڈے مے ڈے کی کال دی ، اس کے بعد طیارہ میپ سے غائب ہوا اور ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

ٹرینڈنگ

مینو