طیارہ حادثہ: رن وے پر انجن کی رگڑ کے نشانات

محسن رضا

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ تباہ ہونے کی تحقیقات جاری ہے اور رن وے 25 ایل پر انجن کی رگڑ کے نشانات مل گئے ہیں۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی، 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے عید پر بھی کام جاری رکھا، زبرنیوز کو موصول تصاویر میں رن وے پر طیارے کے انجن کی رگڑ کے نشانات واضح ہیں اور رن وے 4 مقامات پر اکھڑا ہوا ہے۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ پہلے طیارے کا ایک انجن رن وے سے ٹکرایا پھر دوسرے نے رگڑ کھائی، اس کے بعد طیارہ اوپر اٹھا۔

ذرائع کے مطابق بیلی لینڈنگ کے دوران چنگاریاں نکلیں ، اس دوران کیپٹن نے گو راؤنڈ آپشن کے تحت دوبارہ ٹیک آف کا فیصلہ کیا، جہاز 13 منٹ تک پرواز کرتا رہا اور پھر ماڈل ٹاون میں گر کر تباہ ہوگیا۔

ٹرینڈنگ

مینو