کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 6اموات

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں کلفٹن ، ڈیفنس، کورنگی ، ملیر ، شاہراہ فیصل ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ کرنٹ لگنے سے ماڈل کالونی ، کریم آباد ، کارساز ، ماڈل کالونی اور ناگن چورنگی میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب مون سون ہواؤں کا رخ پنجاب کی طرف ہے۔ کراچی میں 15 جولائی کے بعد مون سون کا دوسرا اسپیل آنے کا امکان ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو