ڈاکٹر ماہا کیس: ملزمان عدالت سے نودوگیارہ

کراچی سٹی کورٹ سے ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست مسترد کی تو دونوں نے دوڑ لگادی۔

پولیس اہلکار کھڑے دیکھتے رہے اور ہتھکڑی لگے ملزم جنید سمیت دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈاکٹر ماہا کے والد آصف علی شاہ نے الزام لگایا ہے کہ دونوں ملزمان نے بیٹی کو نشے کا عادی بنایا اور اس پر تشدد کرتے رہے ، ملزمان آج عدالت سے فرار ہوئے ہیں کل ملک سے بھی فرار ہوجائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو