سندھ میں 3دن بارش کی پیشگوئی

کراچی اورحیدر آباد والے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار تک بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام کو مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، جمعہ کی رات سے اتوار تک کراچی اور حیدرآباد میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ ٹھٹھہ ، بدین ، میرپور خاص ، سانگھڑ ، مٹھی، تھرپارکر اور شہید بے نظیر آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں گزشتہ بارش کے دوران سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہی ہیں اور نالوں کی صفائی کا کام اب تک مکمل نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقوں میں رہنے والے بارش کی پیش گوئی کے بعد پریشان ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو