کراچی میں پھرطوفانی بارش کی پیشگوئی

محسن رضا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی ، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوگیا اور محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہوا کے کم دباو کی وجہ سے کراچی میں آج شام یا رات میں بادل برس سکتے ہیں۔ سندھ میں طوفانی بارش کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں جنوب اور جنوب مشرقی سندھ کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنرز کو پہلے ہی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

گزشتہ دنوں بارشوں کے بعد کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا تھا اور شہر قائد کے نشیبی علاقوں میں لوگوں کو کئی روز مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو