کراچی: دکانیں اور اسلام آباد میں مالز کھل گئے

سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی وفاقی دارالحکومت میں تمام شاپنگ مالز کھول دیئے گئے، سندھ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس کھولنے کا اعلان کردیا جبکہ کراچی میں سیل دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں زینب مارکیٹ اور دیگر دکانیں کھول دی گئی ہیں، انھیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔ اسی طرح ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ بھی کھل گیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا، مارکیٹس ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلیں رہی گی، انھوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو لے کر بازار نہ آئیں، سعید غنی نے دکانداروں سے کہا کہ ماسک کے بغیر آنے والوں کو دکان میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اسلام آباد میں عدالتی حکم کے تحت تمام شاپنگ مالز کھول دیئے گئے ہیں جبکہ دکانیں بھی پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں شاپنگ مالز اور دکانیں عید کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو