چراہے کو کورونا ، بکریاں قرنطینہ میں

کورونا مریضوں کے قرنطینہ میں جانے کا تو آپ نے سنا ہوگا اب بکریوں کو بھی قرنطینہ کیا جانے لگا ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں چرواہے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محکمہ صحت کے حکام نے پھرتی دکھادی، اہلکاروں کو فوری طور پر گوڈی کیری گاؤں بھیجا گیا جہاں بکریوں کے ٹیسٹ ہوئے اور نمونے بنگلور کی لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

47 بکریوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے ، اسی گاؤں میں گزشتہ دنوں 4 بکریاں مردہ پائی گئی تھیں اب محکمہ صحت کے حکام ان کی ہلاکت کا سبب معلوم کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ اس گاؤں میں تقریبا ایک ہزار افراد مقیم ہیں اور چرواہے سمیت 2 افراد کا کورونا ٹیسث مثبت آچکا ہے۔

اس سے پہلے امریکا کے شہر نیویارک کے چڑیا گھر میں ٹائیگر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے۔

صرف امریکا ہی نہیں ایسا کیس ہانگ کانگ میں بھی رپورٹ ہوچکا ہے، 25 برس کی خاتون کورونا وبا سے بیمار ہوئیں تو ان کی پالتو بلی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ بیلجیم میں بھی پالتو بلی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو