جدہ: مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

زکیر احمد بھٹی

جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہیں۔

یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر کمیٹی جدہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انھوں نے بتایا کہ اگست میں کشمیر کے لاک ڈاون کو ایک سال پورا ہوجائے گا۔

تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طویل عرصے سے بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے جنت نظیر وادی کو جہنم بنادیا ہے۔

یوم شہدائے کشمیر: سعودی عرب میں تقریب

Posted by Zabar News on Tuesday, July 14, 2020

انھوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی پامالیاں بند کی جائیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ ریاست میں بلا روک ٹوک رسائی دی جائے۔ تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور لاک ڈاون کو فی الفور ختم کیا جائے۔

چیئرمین کمشیر کمیٹی مسعود پوری نے بتایا کہ 13 جولائی کو سری نگر میں ڈوگرہ حکومت نے 22 کشمیریوں کا قتل عام کیا تھا، اس کے بعد جدوجہد آزادی کشمیر کا آغاز ہوا، کمیٹی کے دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اور تحریک آزادی کشمیر کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹرینڈنگ

مینو