ٹرمپ اپنا منہ بند رکھو، امریکی پولیس چیف

امریکا میں سیاہ فام شہری جورج فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے، صدر ٹرمپ کے بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اب واشنگٹن ڈی سی میں فوج لگا دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ گورنرز سے کہہ چکے ہیں کہ مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹنا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ مظاہرین پر غلبہ نہیں پاسکتے تو اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی احتجاج شدت اختیار کرگیا ہے، اب ہیوسٹن پولیس چیف آرٹ آسی ویدو نے صدر ٹرمپ کو جواب دیا ہے۔

ہیوسٹن پولیس سربراہ نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ تعمیری رویہ نہیں اپناسکتے تو اپنا منہ بند رکھیں۔ امریکی ٹی وی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ یہ معاملہ غلبہ پانے کا نہیں بلکہ دل اور دماغ جیتنے کا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو