سی سی پی اولاہور کی گالی، افسر مستعفی

امریکا سے اعلی تعلیم یافتہ لاہور پولیس کے سب انسپکٹر فہد افتخار ورک نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے گدھے کا بچہ کہنے پر نوکری چھوڑ دی۔

امریکا سے ایم فل کرنے والے فہد افتخار نے 22 ستمبر کو سی سی پی او اور دیگر حکام کو صورتحال پر بریفنگ دی تھی، فہد افتخار کے مطابق عمر شیخ نے انھیں اجلاس کے دوران گدھے کا بچہ کہا تھا۔

سب انسپکٹر نے اس وقعے کے بعد پولیس سروس سے استعفی دے دیا۔ استعفے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ محکمہ پولیس میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔

فہد افتخار کے مطابق وہ تعلیم یافتہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد اسکول ٹیچر تھے۔ گزشتہ مارچ سے وہ سی سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران کی ویب سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو