پشاور: پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان کردیا۔ سندھ نے وزیراعظم کی اپیل مسترد کردی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ ایس او پیز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر طے کئے جائیں گے، کمشنر حالات کو دیکھ کر اپنے ڈویژن میں فیصلہ کریں گے، ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کھولنے سے متعلق فیصلے بھی کمشنرز کریں گے، اس کے علاوہ پیٹرول پمپ بھی 24 گھنٹے کھلے رہا کریں گے۔

وزیرصنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کے مطابق ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات ہوچکے ہیں، ایس او پیز کے تحت ٹرانسپورٹ کھولنے  کی سمری وزیراعلی کو دے دی گئی ہے اور حتمی فیصلہ وزیراعلی کریں گے۔

وزیر ٹرانسپورت سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دینے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ، یہ معاملہ نیشنل کوآرڈی نیشنل کمیٹی میں زیربحث آنا چاہئے۔ انھوں نے وزیراعظم سے پوچھا کہ کیا آپ ملک کو ووہان یا اٹلی بنانا چاہتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو