ڈیانا پر فلم ، کرسٹین اسٹیورٹ ہی ہیروئن کیوں ؟

دلوں کی شہزادی لیڈی ڈیانا پر فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، امریکی ادکارہ کرسٹین اسٹیورٹ فلم اسپینسر میں شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کریں گی۔ شہزادہ چارلس کا کردار کون ادا کرے گا فی الحال اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ہدایت کار چلی سے تعلق رکھنے والے پابلو لارائین ہیں اور فلم کی پروڈکشن 2021 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پابلو کا کہنا ہے کہ ہم یہ سن کر بڑے ہوئے کہ شہزادے نے اپنے لئے شہزادی تلاش کی ، اسے بیوی بنایا اور پھر وہ ملکہ بن گئی، اس کے برعکس جب کوئی یہ کہے کہ اسے ملکہ نہیں بننا تو یہ بڑا فیصلہ ہوتا ہے، پابلو نے بتایا کہ وہ اسی بات پر حیران ہوتے تھے، یہی بات فلم کی جان ہوگی کہ ڈیانا نے یہ فیصلہ کیسے اور کیوں کیا۔

کرسٹین اسٹیورٹ ٹوائی لائٹ ساگا فلم سیریز میں اپنے کردار کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ، اب وہ دنیا کی مشہور ترین خواتین میں سے ایک کا کردار ادا کریں گی۔ پابلو نے کرسٹین کو موجودہ دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک اور اپنی فلم کیلئے موزوں قرار دیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فلم اسپینسر کی کہانی شاہی جوڑے کی ازدواجی زندگی کے آخری ایام کا احاطہ کرتی ہے ، یعنی وہ دن جب شہزادی ڈیانا نے اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی شادی سے ناخوش ہیں۔

شہزادی ڈیانا اور کرسٹین اسٹیورٹ میں کتنی مماثلت ہے آئیں یہ جانتے کیلئے چند تصاویر دیکھتے ہیں

ٹرینڈنگ

مینو