کلبھوشن کا سزا کے خلاف اپیل سے انکار

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا جبکہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیا اور سارک زاہد حفیظ نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کلبھوشن کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع دیا گیا تھا، بھارتی کمانڈر نے اپیل دائر کرنے سے انکار کردیا۔

انھوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو یا اس کا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔ بھارتی حکومت نے اپنا وکیل پیش کرنے کی درخواست کی لیکن پاکستانی ہائی کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلاء ہی پیش ہوسکیں گے، یادیو کو دوبارہ قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے، امید ہے بھارت مثبت جواب دے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گلبھوشن پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، پاکستان نے عالمی برادری کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کئے اور پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔ احمد عرفان کا کہنا تھا بھارت معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرے۔

ٹرینڈنگ

مینو