سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس گرفتار، ویڈیو

سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوشال مینڈس کو شہری کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں کوشال مینڈس کی کار سے سائیکل سوار 74 برس کا شہری کچلا گیا تھا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

کولمبو پولیس نے ملزم کوشال مینڈس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو