موٹروے زیادتی کیس: عمر شیخ نے معافی مانگ لی

اسرار خان

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے شدید تنقید اور استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے کے بعد موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے بارے میں دیئے گئے متنازع بیان پر معافی لگ لی۔

عمر شیخ نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران متنازع بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی گفتگو سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ زیادتی کی شکار اپنی بہن اور تمام طبقوں سے معافی مانگتے ہیں جو رنج و غم کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے زیادتی کے بعد متاثرہ خاتون کو ہی ذمے دار قرار دے دیا تھا، عمر شیخ کا کہنا تھا کہ خاتون رات کو اکیلی موٹر وے پر کیوں گئی ؟ جی ٹی روڈ سے گھر چلی جاتی، اس طرف سے ہی جانا تھا تو کم از کم پٹرول ہی چیک کرلیتی۔

اگرچہ سی سی پی او لاہور نے معافی مانگ لی لیکن عوام کہتے ہیں کہ پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، اپنی ناکامی قبول کرنے کے بجائے متاثرین کو ہی واقعے کا ذمے دار قرار دینا تھانہ کلچر ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو