کراچی: طیارہ آبادی پرگرگیا،14 جاں بحق ، ویڈیو

لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شہر قائد کی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ 8 خواتین اور 6 مردوں سمیت 14افراد جاں بحق ہوگئے، 50 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہم یہ خبر اور ویڈیوز مسلسل اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ آپ ہر بار کھولنے پر مزید تفصیل پائیں گے۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ بدقسمت طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے گر کر تباہ ہوا۔ جہاز کے دونوں انجنوں میں آگ لگ گئی تھی جبکہ لینڈنگ گیئر بھی خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طیارہ رہائشی علاقے میں 4 منزلہ عمارت سے ٹکرایا اور گرنے سے کئی گھروں اور گلیوں میں موجود گاڑیوں کو آگ لگ گئی ، دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے دکھائی دیئے۔

کراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ

کراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

پاک فوج کے جوان فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

کاراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ گر کر تباہ

کاراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ گر کر تباہ

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

کراچی: پی آئی اے کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ

کراچی: پی آئی اے کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

پی کے 8303 میں عملے سمیت مجموعی طور پر 98 افراد سوار تھے ، مسافروں میں 31 خواتین اور 9 بچے تھے جبکہ 51 مردوں میں ڈائریکٹر پروگرامنگ نیوز 24 انصار نقوی بھی تھے۔

انصار نقوی جیونیوز کے بانی ارکان میں سے ایک تھے، وہ ادارہ کے کنٹرولر نیوز بھی رہے۔

طیارے کے تمام مسافروں کی لسٹ زبر نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ اس میں 160 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی البتہ کورونا وبا کے سبب کم مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔

زیادہ تر افراد عید منانے کیلئے کراچی آرہے تھے۔ مسافروں میں بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود بھی شامل تھے جو بخیریت ہیں۔

طیارے کے مسافروں میں سے 6 بزنس کلاس اور باقی اکانومی کلاس میں سفر کر رہے تھے۔ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کے عزیزوں کو کئی گھنٹے بعد ہوائی اڈے آنے کی اجازت دی۔

طیارہ کو کیپٹن سجاد گل اڑا رہے تھے ، ان کے ساتھ فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے ، عملے کے دیگر ارکان ایئرہوسٹس انعم مقصود، عبدالقیوم ، فرید چوہدری اور ملک عرفان تھے۔ ایئرہوسٹس مدیحہ ارم کو آخری وقت پر جہاز سے اتار لیا گیا تھا۔

کراچی: لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں آبادی پر گر کر تباہ

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020

یہ بدقسمت طیارہ چینی کمپنی سے لیز پر لیا گیا تھا اور 10 سے 12 سال پرانا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو