لاہور: خاتون نے اہلکار کو تھپڑ ماردیا،ویڈیو

لاہور کے علاقے گلبرگ میں بااثر خاتون نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ ماردیا۔ 

جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون آج بھی رائج ہے، لاہور میں ٹریفک وارڈن نے خاتون کو بتایا کہ ان کی گاڑی غلط جگہ کھڑی ہے، گاڑی ہٹانے کا سنتے ہی خاتون طیش میں آگئیں۔

Posted by Ejaz Raza on Wednesday, July 8, 2020

خاتون ٹریفک وارڈن سے الجھ پڑیں اور دھمکیاں دیں ، انھوں نے وائرلیس سیٹ چھیننے کی بھی کوشش کی اور تھپڑ مار دیا۔

Posted by Ejaz Raza on Wednesday, July 8, 2020

گلبرگ پولیس نے وارڈن کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کے خلاف سرکاری امور میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، خاتون اور گاڑی کی شناخت ہونے کے باوجود اب تک کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو