سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ گرفتار

محسن رضا

نیب نے سیکریٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کو سندھ ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں روشن علی شیخ سمیت 10 ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ عدالت نے روشن علی شیخ اور دیگر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے سوا 9 بجے روشن علی شیخ کی ضمانت منسوخ کی تھی اور نیب کے 5 افسران ان کی گرفتاری کیلئے عدالت میں موجود تھے ، روشن علی شیخ 5 گھنٹے عدالت میں رہے اور کسی سے فون پر بات کرتے رہے تاہم انھیں گرفتار کرلیا گیا، نیب نے کراچی کے سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان اور ڈائریکٹر کراچی واٹر بورڈ نسیم کو بھی گرفتار کیا ہے۔

روشن شیخ اور دیگر ملزمان پر 265 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو