بیروت: 2دھماکے، 50جاں بحق، 3 ہزار زخمی،ویڈیوز

لبنان کا دارالحکومت بیروت 2 دھماکوں سے لرز اٹھا، 50 افراد جاں بحق اور 3 ہزار زخمی ہوگئے جبکہ کئی عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں۔ جاں بحق افراد میں حزب الكتائب اللبنانية‎ کے جنرل سیکریٹری بھی شامل ہیں۔

بیروت کی بندرگاہ کے قریب دھماکوں سے گھروں اور دفاتر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ، وزیرصحت حماد حسن نے سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، دھماکوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہیں جن میں دھوئیں کے بادل فضا میں بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ایک اور ویڈیو

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ایک اور ویڈیو

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ویڈیو

لبنان: بیروت میں دھماکے کی ویڈیو

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

دھماکے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اسرائیل اور لبنان میں کئی روز سے کشیدگی جاری ہے۔ واقعے کے بعد شاہراہوں پر عمارتوں کا ملبہ اور گاڑیوں کے ڈھانچے نظر آئے اور شہر کا بڑا حصہ دھماکے سے متاثر ہوا۔

لبنان: بیروت میں دھماکے کا منظر

لبنان: بیروت میں دھماکے کا منظر

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

لبنان: بیروت میں دھماکے کے بعد تباہی

لبنان: بیروت میں دھماکے کے بعد تباہی

Posted by Zabar News on Tuesday, August 4, 2020

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکے ویئرہاوس میں ہوئے جن سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو