کراچی : مختلف علاقوں میں لاک ڈاون

کراچی کے تمام اضلاع کی مختلف یونین کونسلز میں 15 دن کیلئے سخت لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہاٹ اسپاٹس اب 2 جولائی تک سیل رہیں گے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو فیس ماسک لگانا لازمی ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ وبا سے متاثرہ علاقوں میں لوگ گھروں پر تقاریب کا اہتمام نہیں کرسکیں گے۔

سیل کئے گئے علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں نہیں ہوں گی، اشیا خورو نوش کی دکانیں شام 5 بجے اور میڈیکل اسٹور شام 7 بجے تک کھولے جاسکیں گے، ہر گھر سے صرف ایک شخص کو ضروری سامان کی خریداری کیلئے نکلنے کی اجازت ہوگی، متاثرہ علاقوں میں دیگر علاقوں سے لوگوں کا داخلہ بند رہے گا۔

کورنگی ، جنوبی ، شرقی ، غربی ، سینٹرل اور ملیر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاون کیا گیا ہے ، کمشنر کراچی نے عوام کی سہولت کیلئے یہ فہرست جاری کی ہے جسے دیکھ کر معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کون کون سے علاقے بند ہیں۔

کورونا کیسز کے باعث بہادر آباد، محمد علی سوسائٹی، عیسی نگری، گلشن اقبال، صفورا گوٹھ ، گلستان جوہر ، عسکری فور ، پی ای سی ایچ ایس ، مارٹن کوارٹرز ، تین ہٹی، جہانگیر روڈ ، سولجر بازار ، نمائش ، ناتھا خان گوٹھ ، کھوکھراپار ، لانڈھی ، ملیر ، شاہ فیصل کالونی الفلاح ، ایئرپورٹ اور ڈرگ روڈ کے مختلف علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو